کم علمی

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - کم پڑھا لکھا ہونا، ان پڑھ ہونا، جاہل۔ "اسلامی تعلیمات کا وسیع علم نہ ہونے کے باعث بعض کم فہم لوگ محض کم علمی کی بنا پر فرقہ وارانہ کشیدگی کا باعث بنتے ہیں۔"      ( ١٩٩١ء، صحیفہ، لاہور، جنوری، ٧٣ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'کم' کے بعد عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'علم' بطور لاحقۂ فاعلی لانے اور پھر 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لانے سے مرکب ہوا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٩١ء کو "صحیفہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - کم پڑھا لکھا ہونا، ان پڑھ ہونا، جاہل۔ "اسلامی تعلیمات کا وسیع علم نہ ہونے کے باعث بعض کم فہم لوگ محض کم علمی کی بنا پر فرقہ وارانہ کشیدگی کا باعث بنتے ہیں۔"      ( ١٩٩١ء، صحیفہ، لاہور، جنوری، ٧٣ )

جنس: مؤنث